فواد چوہدری کے ہاتھوں پریتی زنٹا سمیت پاکستان مخالف بیانات دینے والے بالی ووڈ اداکاروں کی زبردست دھلائی

فواد چوہدری کے ہاتھوں پریتی زنٹا سمیت پاکستان مخالف بیانات دینے والے بالی ...
فواد چوہدری کے ہاتھوں پریتی زنٹا سمیت پاکستان مخالف بیانات دینے والے بالی ووڈ اداکاروں کی زبردست دھلائی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑھکیں مارنے والے بالی ووڈ ستاروں کی زبردست دھلائی کردی۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاک فوج کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے۔ پریتی زنٹا کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

فواد چوہدری نے بالی ووڈ اداکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ بالی ووڈ والوں کا سب سے بہترین کام یہ ہوگا کہ وہ ہر اس معاملے میں اپنی ناک نہ گھسیڑیں جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ ان میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنا سکول بھی مکمل نہیں کیا اور انہیں انتہائی بنیادی باتوں کا بھی نہیں پتا‘۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جنگیں اتنا سنجیدہ موضوع ہیں کہ ان پر ایسے جوکرز کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے جو قسمت کے بل بوتے پر سلیبریٹیز بن جاتے ہیں۔

مزید : قومی /تفریح /دفاع وطن