ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

02مارچ ہفتہ۔ کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے کوئی غیر ملکی دوست رواں کاروبار میں مزید سرمایانہ کاری کر سکتا ہے جس کا آپ کو کافی عرصہ سے انتظار تھا۔

ثور

02مارچ ہفتہ۔ محبت کے معاملہ میں بدنامی کا خطرہ ہے۔ سیاسی وسماجی امور میں کامیابی حاصل ہوگی۔ در پردہ حاسد دشمنوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔

جوزا

02مارچ ہفتہ۔ کسی کو راز دار بنانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں ورنہ بعد میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ صحت دن بدن بہتر ہوگی۔مالیاتی موضوع پر گفتگو سے فائدہ ہوگا ۔

سرطان

02مارچ ہفتہ۔ نئے دوست فائدہ مند ثابت ہو نگے۔ کاروباری معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔غیر ملکی سفر میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔

اسد

02مارچ ہفتہ۔ گھریلو معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ پرانے دوستوں سے ملاقات خوشی کا باعث بنے گی۔ ادھار دی ہوئی رقم واپس مل سکے گی۔

سنبلہ

02مارچ ہفتہ۔ ذہنی طور پر فائدہ مند منصوبے بناتے وقت آپ کا حوصلہ بلند رہے گا خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کاروباری سلسلے میں کیا گیا سفر فائدہ مند رہے گا۔

میزان

02مارچ ہفتہ۔ سیر و تفریح کا پروگرام کسی رشتہ دار کی اچانک آمد کی وجہ سے ملتوی ہوسکتا ہے۔ کاروباری معاملات احسن طریقے سے حل ہونگے۔سیاسی و سماجی کاموں میں مصروفیت بڑھے گی۔

عقرب

02مارچ ہفتہ۔ کسی پرانے مرض سے نجات مل جائے گی۔ عہدہ ملازمت میں فرائص کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

قوس

02مارچ ہفتہ۔ شریک حیات اور اولاد کے ساتھ دوسرے شہر کا سفر پیش آسکتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا فائدہ مند رہے گا۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہیں۔

جدی

02مارچ ہفتہ۔ کسی قریبی دوست سے دھوکہ ہو سکتا ہے۔ گھریلو اخراجات میں اضافہ سے پریشانی بڑھے گی۔ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

دلو

02مارچ ہفتہ۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔

حوت

02مارچ ہفتہ۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم