مقبوضہ وادی ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5کشمیری شہید، جنگجنو ؤں سے جھڑپوں میں 4سورما ہلاک

مقبوضہ وادی ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5کشمیری شہید، جنگجنو ؤں سے جھڑپوں میں ...

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جمعہ کو کشمیری جنگجوؤں اور قابض بھارتی فوج کے مابین جھڑپ کے دوران سی آر پی ایف کے ایک افسر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ہلاک شدگان میں د وسی آر پی ایف اہلکار اور دو ایس او جی اہلکار شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق طرفین کے مابین جب بابا گنڈ نامی گاؤں میں فائرنگ رک گئی تو فورسز کی ایک پارٹی جونہی دو جنگجوؤں کی لاشیں اٹھانے کیلئے آگے بڑی تو ایک جنگجو ،جس کو مردہ سمجھا گیا تھا، اچانک اٹھ کھڑا ہوا اور فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف آفیسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر اور ایس او جی کا ایک اہلکار بعد میں دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جی این ایس نے ہلاک شدہ سی آر پی ایف آفیسر کی شناخت پنٹو اور پولیس اہلکار کی شناخت ایس او جی ہندوارہ سے وابستہ نصیر احمد کے طور کی ہے۔اس کے بعد طرفین میں گولیاں کا شدید تبادلہ جاری رہا ہے جس کے دوران ایک اور سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس او جی اہلکار ہلاک ہوگئے۔اس معرکہ کے مقام پر جھڑپوں کے دوران ایک شہری اوردو مجاہدین بھی شہید ہوئے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے جاری بربریت سے مزید دوکشمیری نوجوان شہید ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں دونوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کیخلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جبکہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جا ر ی ہے۔

کشمیری شہید

چکوٹھی(مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ایجنسیاں)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی ،پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر گولہ باری سے سات رہا ئشی مکان تباہ ہو گئے جبکہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جمعر ات اور جمعہ کی درمیانی رات ساڑھے دس بجے سے صبح دس بجے تک لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور پانڈو کے سرحدی دیہاتوں نلئی ، گند یگر اں ،بلاسیھٹو،ہوتڑیڑی پر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی بھارتی گولہ باری کے باعث متعددرہائشی مکانات تباہ ہو گئے ان میں متعدد مکانات گولہ باری کے باعث آگ لگنے سے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا، لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اور پانڈو سیکٹر میں بھارتی گولہ باری کے باعث سرینگر مظفرآباد تجارت کو تیسرے روز بھی معطل کر دیا گیا جس کے بعد درجنوں مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول چکوٹھی سے محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہو گئے جبکہ سرحدی دیہاتوں کی آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئی جمعہ کے روز بھی درجنوں خاندان نقل مکانی کر کے محفوظ مقا مات پر منتقل ہو گئے۔

مزید : صفحہ اول