ابھے نندن کی حوالگی سے مودی سرکار جنگی جنون اور جارحیت سے باز نہیں آئیگی

ابھے نندن کی حوالگی سے مودی سرکار جنگی جنون اور جارحیت سے باز نہیں آئیگی

تجزیہ کار اور اینکر سلیم صافی نے کہا ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کرنے کا وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ درست لیکن انہوں نے اس میں جلد بازی کی ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا آخر کار یہی ہونا تھا اچھی بات یہ تھی بھارتی پائلٹ کو بارگینگ کیلئے استعمال کیا جاتا جو نہیں کیا گیا ،دوسری بات یہ کہ واپس کرنا ہی تھا تواس کیلئے بھارتی مطالبہ سامنے آنا چاہئے تھا جہاں تک بھارتی جار حیت کے خاتمے کی بات ہے تو بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئے گا ابھی پائلٹ کی واپسی نہیں ہوئی تھی کہ بھارت نے کشمیر کے کئی مقاما ت پر گزشتہ روز ہی شدید بمباری کی جس سے کئی کشمیری شہید ہو گئے ،میری رائے کے مطابق بھارت پر پائلٹ واپس کرنے کے پاکستانی فیصلے پر کوئی اثر نہیں ہو گا اور بھارت اسی طرح سے اپنی جارحیت جاری رکھے گا ۔

مزید : صفحہ اول