بھارتی پائلٹ کی واپسی سے جارحیت برقرار بی جے پی الیکشن مہم میں اپناقد بڑھائیگی

بھارتی پائلٹ کی واپسی سے جارحیت برقرار بی جے پی الیکشن مہم میں اپناقد ...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنا پاکستان کا ایک اچھا اقدام ہے مگر انڈیا کی سیاسی قیا د ت اور وہاں کے شر پسندوں نے اس پر منفی سیاست کرنے سمیت پاکستان کے اس اقدام کو بھارتی دباؤ کا نتیجہ قرار دینے لگے ہیں، ہماری حکومت کو بھارتی جنگی قیدی کو واپس کرنے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہئے تھا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا بی جے پی کی حکومت پاکستان کے اس مثبت اقدام کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال اور دعوی کرے گی ہم نے پاکستان کو دباؤ میں لا کر اپنا پائلٹ چوبیس گھنٹوں میں واپس بلوالیا، پاکستانی حکومت نے جلد بازی کرکے بی جے پی کی انتخابی مہم کیلئے ایک مثبت جواز پیدا کردیا ہے حا لانکہ لگ یہی رہا ہے بھارتی قیدی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس کیا جارہا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا وزیراعظم پارلیمنٹ سے اسکی منظوری لے لیتے تواس سے پارلیمنٹ کے قد میں بھی اضافہ ہوتا ۔

طلال چودھری

مزید : صفحہ اول