پاک فوج پروفیشنل آرمی ، سلوک سے بہت متاثر ہوا ،بھارتی پائلٹ

پاک فوج پروفیشنل آرمی ، سلوک سے بہت متاثر ہوا ،بھارتی پائلٹ

لاہور(این این آئی) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھے نندن نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے جس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں،میں پاکستان میں ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاکستان کی ائیر فورس نے مجھے گرایا اور جہاز ٹوٹنے کی وجہ سے مجھے اسے چھوڑنا پڑا ۔رہائی سے قبل ایک ویڈیو بیان میں ابھی نندن نے کہا کہ میں بھارت کے لڑاکا طیارے کا کپتان ہوں ، جب میں پاکستان میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو ہٹ کیا، میں نے خودکوایجکٹ کیا جس کے بعد میرا طیارہ تباہ ہوگیا۔ابھی نندن نے کہا کہ پیراشوٹ کے ذریعے میں پاکستانی سرزمین پر گرا تو میرے پاس پستول موجود تھی،اس وقت وہاں لوگ بہت زیادہ تھے ان سب کا جوش بہت بلند تھا،میں نے پستول گرائی اور بھاگنے لگا، اس دوران پاک فوج کے ایک کپتان اور جوان آئے جنہوں نے میری جان بچائی۔بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ پاک فوج مجھے اپنے یونٹ لے گئی جہاں مجھے طبی امدا د دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، ابھی نندن نے پاک فوج کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے جس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ابھی نندن نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا چھوٹی سے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے،چھوٹی سے بات لگامرچ لگا کر بولتے ہیں جس سے لوگ ان کے بہکاوے میں آجاتے ہیں۔یہاں یہ بات محسوس کی کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان سے امن کی سوچ کو لے کر بھارت جا رہا ہوں۔

مزید : صفحہ اول