بھارت کا انتہا پسند میڈیا بھی پاک فضائیہ کے جوانوں کی مہارت کا معترف

بھارت کا انتہا پسند میڈیا بھی پاک فضائیہ کے جوانوں کی مہارت کا معترف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بھارت کے انتہا پسند میڈیا نے بھی آخر کار اپنی ہٹ دھرمی کو تھوڑی دیر کیلئے صرف نظر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ، جمعہ کو ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے صرف 90سیکنڈز میں مگ طیارہ مار گرا یا،دوسری طرف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل سی ہری کمار کو ایسٹر ن ائیر کمانڈ چیف کے عہد ے سے ہٹا دیا ہے ، جنہیں2017میں اس عہد پر تعینات کیا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق ائیر مارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھوناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیر کمانڈ کے عہد پر تعینات کر دیا گیاہے ۔
بھارتی میڈیا اعتراف

مزید :

صفحہ اول -