لاہور ہائیکورٹ نے سینماگھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے سینماگھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کر دی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری پابندی کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4مارچ کوجواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھارتٰ قابض افواج نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی جبکہ کشمیریوں کا بھی قتل عام کیا جا رہا ہے، پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی،پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی سنیماؤں میں نمائش جاری ہے، پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش ملکی مفاداور کشمیریوں کے مفاد کے خلاف ہے،بھارتی فلمیں کشمیریوں کے موقف سے ہٹ کر بنائی جا رہی ہیں جو کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متصادم ہیں، بھارتی فلمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بہت بڑی رکاوٹ کا باعث ہیں، پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پرفوری پابندی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر