ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لاء افسروں کی تقرریوں پروکلا حتمی بحث کے لئے طلب

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لاء افسروں کی تقرریوں پروکلا حتمی بحث کے لئے طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لا ء افسروں کی تقرریوں کے درخواست پر وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شعیب سلیم چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ،درخواست گزار وکیل کا موقف ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لا ء افسروں کا تقرر میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کیاجاتاہے ،سیاسی بنیادوں ہر تعینات لاء افسر حکومت کا اچھی طرح دفاع نہیں کر سکتے،وکیل نے نشاندہی کی کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب آفس کی طرح لا ء آفیسرز کا تقرر بھی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونا چاہیے ،اس طرح بہتری آئے گی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لا ء افسروں کی تقرریوں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا حکم دیا جائے،اس کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

مزید : صفحہ آخر