قائم مقام رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کیخلاف سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قائم مقام رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر تے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ دستاویزات کو لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر فرخ عمران کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ایکس پاکستان لیو پر چین سے پوسٹ گریجویٹ پاس کیا ، عدالت کے حکم پر ڈگری کو ایم ایس کے مساوی تسلیم نہیں کیا جا رہا ،عدالت کے 27اکتوبر 2018 ء کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا،جو توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے،
ڈینٹل کونسل