لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دو پٹواریوں کی ریگولر کرنے کی درخواستیں مسترد

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دو پٹواریوں کی ریگولر کرنے کی درخواستیں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دوپٹواریوں کی جانب سے دائردرخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں عدالت کے حکم کی تعمیل ہو گئی ہے،مجاز اتھارٹی نے آپ کی درخواست پر فیصلہ کر دیا ہے ،اس فیصلے کو چیلنج کریں ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سید دراب حسین اور قذافی سمیت متعدد پٹواریوں کی درخواستوں پر مذکورہ بالا حکم جاری کیا ہے ،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ وہ 5،5سال سے عارضی بنیادوں پر بطور پٹواری کام کر رہے ہیں ،اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں ملازمتوں پر مستقل نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن

مزید : صفحہ آخر