وزارت قومی صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دیدی

وزارت قومی صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی ...

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قومی صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دیدی ہے ۔بلوچستان اور سند ھ کی نمائندگی کے بغیر ہی پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کیلئے بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔آرڈنینس کے تحت 17ممبران پر مشتمل کونسل میں سندھ اور بلوچستان سے بھی ممبران لئے جانے تھے ۔ 17 ممبران میں سے 12 ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ پانچ ممبران جن میں سے تین سندھ سے اور دو بلوچستان سے آنے تھے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور احتجاج کرتے ہوئے نام نہیں دیئے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے دو نام 21فروری کو بھیجے گئے لیکن اس کے باوجود ان کے نام نوٹیفکیشن میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔

وزارت قومی صحت

مزید : صفحہ آخر