اسلام آباد ہائیکورٹ ،بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ ،بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے آپ کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے؟۔کیاہم اپنے منتخب نمائندوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا سکتے ہیں،وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو بھارت واپس بھیجنے کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا یہ پالیسی میٹر ہے۔ سپریم کورٹ کے 2014ء کے فیصلے کے مطابق خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتے۔پارلیمنٹ کے ممبران کو عوام نے منتخب کیا،وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر بھارتی پائلٹ کو رہائی کرنے کا اعلان کیا اس وقت کسی ممبر نے اعتراض نہیں کیا ،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ،اس کا احترام کیا جانا چاہیے،عدالت نے بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر