فلائٹ شیڈول معطل ، سعودی حکومت کی عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت

فلائٹ شیڈول معطل ، سعودی حکومت کی عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان سے حجاج مقدس کا فلائٹ شیڈول معطل ہونے پر خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودیہ میں رکے ہوئے عمرہ زائرین کی خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کر دیں،مکہ مکرمہ کے گورنرہاؤس،مدینہ منورہ کے گورنر ہاؤس اور ادارہ برائے شہری ہوا بازی کے تعاون سے سعودی وزارت حج و عمرہ پاکستانی عمرہ زائرین کی میزبانی اس وقت تک کرتی رہے گی جب تک پاکستان جانے والی پروازیں بحال نہ ہو جائیں،ہم ائیر لائنز کمپنیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تا کہ ان کی سیٹوں کی دوبارہ بکنگ کی جا سکے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوائی اڈے اور فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پاکستان جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے پیش آئی،وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی بیان کیا کہ عمرہ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،جدہ کے شاہ عبد العزیز ائیر پورٹ سے واپس جانے والے تمام عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے واپس جانے والے تمام عمرہ زائرین کو مدینہ منورہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے۔

سعودی وزارت

مزید : صفحہ آخر