جنگیں مسائل کا حل نہیں ، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ درست ، حکومتی ارکان

جنگیں مسائل کا حل نہیں ، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ درست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی موجودگی میں نہ جانے کا فیصلہ درست ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگیں مسائل کا حل نہیں نکال لیتی اس سے دونوں اطراف کی عوام کو نقصان ہو گا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگیں مسائل کا حل نہیں نکال لیتی اس سے دونوں اطراف کی عوام کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پاکستان کے اس فیصلے کو عالمی برادری نے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا رویہ جارحانہ ہے، وہ خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کے در پے ہے، انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جنگی جنون ان پر حاوی ہے، وہ خطے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے فورم میں نہ جانے کا درست فیصلہ کیا او آئی سی نے بھارتی وزیر خارجہ کو پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر مدعو کیا ہے جو پاکستان کو قبول نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا نے بھی پاکستان کے ساتھ امن کی آواز ملا لی ہے، امریکہ کی جانب سے بھی پاکستان کو مثبت پیغام دیا ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کا امن کے حوالے سے بڑا واضح کردار ہیتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، پائلٹ کو ساری عمر قید رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت کے ساتھ زیادتیوں کی بڑی تاریخ ہے، پوری دنیا نے ایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد دیکھ لیا کہ گھٹنے کس نے ٹیکے ہیں۔
حکومتی ارکان

مزید :

صفحہ آخر -