بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت ،جنگ مسئلے کا حل نہیں ، مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں: پرویز خٹک

بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت ،جنگ مسئلے کا حل نہیں ، مل بیٹھ کر بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھارت کو ایک بار پھر سے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں آئیں بیٹھ کر بات کریں لیکن اگر ہم پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پاک فوج ایسا بدلہ لے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی ۔ ان خیالات کااظہار پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ماحول مثبت ہے اوردعا ہے کہ اس طرح چلتا رہے جبکہ وزیر دفاع نے بھارت کو بھی ایک بار پھر سے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے تمام مسائل کو میز پر حل کرنے کی پیشکش کی ہے کیونکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پلوامہ واقعہ میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ہمارا ملک حق کی بات کرتا ہے اور ہم کشمیریوں پر ظلم کیخلاف بات کرتے رہیں گے لیکن اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ حملہ کیا تو پاک فوج ہندوستان سے ایسا بدلہ لے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی کیونکہ افواج پاکستان پہلے بھی بھارت کے رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کی روشنی میں دے چکی ہے ۔ پرویز خٹک نے دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -