آل خیبر پختون خواہ ایس ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،نصرو اللہ زیب بلا مقابلہ صدر منتخب

آل خیبر پختون خواہ ایس ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،نصرو اللہ زیب بلا ...

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل خیبر پختون خواہ ایس ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔نصرواللہ زیب دوسال کے لئے بلامقابلہ صدر منتحب ہو گئے ۔دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری انعام اللہ ۔نائب صدر عبدالناظر ۔سینئر نائب صدر رشید احمد ۔فی میل کے لئے پروین نساء نائب صدر ۔قاسم جان جائینٹ سیکرٹری ۔علی گو ہر فنانس جبکہ صدیق الرحمان سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ۔اس سلسلے میں آل خیبر پختون خواہ ایس ایس ایسوسی ایشن کا انتحابی اجلاس گذشتہ روز بونیر میں منعقد ہوا۔جس میں ایس ایس اساتذہ ،ڈی ای پیز ،لائبریرین اور بی ایس 17,18 اساتذہ نے شرکت کی ۔طویل مشاور ت کے بعد دوسال کے لئے کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اجلاس کے بعد نومنتحب صدر نصرواللہ زیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری برادری نے مجھ پر اور میرے کابینہ پر جس اعتماد کا اظہا رکیاہے ۔ہم ساتھیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کو شیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ پر بھاری ذمہ داریاں عائید ہو تی ہے ۔اساتذہ کا پیشہ پیغمبرانہ پیشہ ہے ۔ہم اپنے انے والے نسلوں کو مستقبل کے لئے تیار کرتے ہیں ۔ہمیں سب سے پہلے توجہ طلباء کو دینا چاہئے ۔کیونکہ ان بچوں کی خاطر ہمیں حکومت تنحواہیں دیتی ہے۔ملک وہ قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پرہے۔نومنتحب صدر نے کہا کہ ہم اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لئے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔معاشرہ میں اساتذہ کا اہم مقام ہے۔انہوں نے بلامقابلہ منتحب ہو نے پر تمام ساتھیوں کا شکریہ اداکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر