کراچی ، بن قاسم ٹاؤن میں 9سالہ بچی بد اخلاقی کے بعد قتل ، لاش پانی کی ٹینکی سے بر آمد

کراچی ، بن قاسم ٹاؤن میں 9سالہ بچی بد اخلاقی کے بعد قتل ، لاش پانی کی ٹینکی سے ...

کراچی (آ ئی این پی)بن قاسم ٹا ؤن میں 9 سالہ بچی کی لاش پانی کی ٹنکی سے ملی جسے بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا ہے،میڈیکو لیگل آفیسر ( ایم ایل او)کی رپورٹ کے مطابق 9 سالہ خدیجہ بتول کے ساتھ بداخلاقی کی گئی جب کہ بچی کی گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، جسے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی کے خون، کپڑوں اور دیگر چیزوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں جسے مزید معلومات کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اہل خانہ کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

بداخلاقی قتل

مزید : صفحہ آخر