نندن کی جلدرہائی ٹھیک نہیں ، فیصلہ مذاکرات کی میزپر ہوتا تواچھا تھا، خورشید شاہ

نندن کی جلدرہائی ٹھیک نہیں ، فیصلہ مذاکرات کی میزپر ہوتا تواچھا تھا، خورشید ...

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نندن کو جلد رہائی کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے اگریہ فیصلہ دوست ممالک کی مدد سے مذاکرات کی میز پر ہوتا تو زیادہ اچھے نتائج برآمد ہوتے ۔جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر چکا تھا اور یہ کہہ چکا تھا کہ وہ دوست ممالک کی مدد سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لہٰذا بہتر ہوتا کہ پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ مذاکرات کے دوران کیا جاتا،ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ملکوں کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنا کر ان کے ذریعے یہ فیصلہ کیا جاتا تو بہتر تھا لیکن اگر اس فیصلے کی بدولت جنگ سے بچا جا سکتا ہے تو فیصلہ بہت اچھا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر میں حکومت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہتا، پاکستان جنگ نہیں چاہتا اور خطے میں امن چاہتا ہے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں، میرا ماننا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے اس رویے سے فائدہ اْٹھاتے ہوئے امن کی بات کرنی چاہئیے۔

خورشید شاہ

مزید : پشاورصفحہ آخر