بھارت کی ہٹ دھرمی ، ہزاروں پاکستانی مسافر بنکاک ائیرپورٹ پر پھنس گئے

بھارت کی ہٹ دھرمی ، ہزاروں پاکستانی مسافر بنکاک ائیرپورٹ پر پھنس گئے

کراچی (آئی این پی ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث کئی پاکستانی شہری بنکاک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، بھارت اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال اور کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی فضاں سے گزرنے والی دنیا بھر کی پروازیں تعطل کا شکار ہیں۔بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بنکاک ائیرپورٹ پر تین ہزار پاکستانی مسافر 48 گھنٹوں سے واپس وطن جانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی ائیر سے پاکستان آنے والے مسافر گزشتہ48گھنٹوں سے ائیرپورٹ پر محصور ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ائیرلائنز کا موقف ہے کہ بھارت اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، پاکستان کیلئے پروازیں بھارت کے اوپر سے جاتی ہیں جس کے باعث کئی پراوازیں تاخیر کا شکار ہیں۔بنکاک ائیرپورٹ پر3ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، متاثرہ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی۔

مزید : صفحہ آخر