چارسدہ ،بائیک اور کوچ میں تصادم ،نوجوان جاں بحق دوسرا ساتھی زخمی

چارسدہ ،بائیک اور کوچ میں تصادم ،نوجوان جاں بحق دوسرا ساتھی زخمی

چارسدہ( بیورورپورٹ) تحصیل تنگی کے علاقہ کینور میں موٹرسائیکل اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق، دوسرا شدید زخمی ہوا۔زخمی کو نازک حالت کی بناء پر ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا جان بحق نوجوان محفوظ اللہ سکنہ تنگی کی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی۔دونوں ساتھی جمعہ کی شب تبلیغی مرکز چارسدہ سے واپس جارہے تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر