پائلٹ کی واپسی ہماری دوسری بڑی کامیابی ہے،بیلم حسنین

پائلٹ کی واپسی ہماری دوسری بڑی کامیابی ہے،بیلم حسنین

لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری جماعت پیپلزپارٹی نے فوج کا ساتھ دیا اور ہمیشہ دیتے رہیں گے۔ بھارت کے پائلٹ کی واپسی پاکستان کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ ہم نے دنیا کو اچھا پیغام دیا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ جمہوریت اور دفاع پر توجہ دی۔ اس لئے جب جنگ کا سماں پیدا ہوا تو تمام اختلافات ختم کرکے فوج اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور دیتے رہیں گے کیونکہ بھٹو خاندان کو پاکستان اور پاکستان کا دفاع بہت عزیز تھا۔ اور بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری بھی پہلے پاکستان اور افواج پاکستان کو اہمیت دیتے ہیں اور مضبوط دفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم بنانے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پاکستان کا دفاع مضبوط کیا اور آج پاکستان بہترین دفاعی پوزیشن میں ہے۔

Back t

مزید : میٹروپولیٹن 1