مہمند میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ،عوام سے تعاون کی اپیل

مہمند میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ،عوام سے تعاون کی اپیل

مہمند ( نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز۔ شہدائے یادگار میں چھیڑ کا پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا گیا۔ امسال ضلع مہمند میں 4 لاکھ مختلف پودے لگائے جائینگے۔ عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کر کے پودوں کا تحفظ یقینی بنائے تاکہ ضلع مہمند سر سبز و شاداب ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم نے شہدائے یادگار کے صحن میں چھیڑ کا پودا لگانے کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہمند اصغر علی،ڈویژنل آفیسرفارسٹ فرحت اللہ، ڈپٹی رینجر آفیسر عطاء اللہ ، رینجر آفیسر صدر صدیق اللہ، رینجر آفیسر محمد نذیر، ٹھیکدار رحمان گل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع مہمند کے عوام کو چاہئے کہ وہ محکمہ جنگلات سے بھر پور تعاون کر کے پودوں کا تحفظ اور حفاظت یقینی بنائے۔ تاکہ ضلع مہمند سر سبز و شاداب ہو سکیں۔ ڈویژنل آفیسر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امسال ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں چار لاکھ پودے لگانے کا ٹاسک دیا ہے۔ جس کو جلد پورا کیا جائیگا۔ جس میں مختلف پودے شامل ہونگے۔ جبکہ " یو کس لس پوٹی" پراجیکٹ کے تحت بھی عوام میں لاکھوں پودے تقسیم کئے جائینگے۔ جن لوگوں کے پاس زمین ہو تو وہ جنگلات کیلئے دے سکتے ہیں۔ آخر میں ڈی سی مہمند افتخار عالم نے مقامی لوگوں میں پودے بھی تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر