پنجاب ریو نیو اتھارٹی کو ٹیکس محصولات میں ایک ارب کی کمی کا سامنا

پنجاب ریو نیو اتھارٹی کو ٹیکس محصولات میں ایک ارب کی کمی کا سامنا

لاہور( سٹی رپورٹر)پنجاب ریو نیو اتھارٹی کو گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال ماہ فروری میں ٹیکس محصولات میں ایک ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے گزشتہ سال ماہ فروری میں 8ارب 30کروڑ روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے جبکہ رواں سال فروری میں یہ حجم 7ارب 30کروڑ روپے رہا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ جبکہ ترقیاتی منصوبہ جات سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے باعث محکمے کو ایک ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1