پاکستان کوجدید بنیادوں پرترقی دی جارہی ہے، شیخ رشید

پاکستان کوجدید بنیادوں پرترقی دی جارہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (آ ئی این پی)وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی، ان خیا لات کا اظہار وزیر ریلو ے نے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے ملاقات میں کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی،ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان ریل منصوبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گی۔ خواہش ہے کہ ترکی سے ریل شراکت داری پر اقدامات ہوں،پاکستان کی جانب سے ترکی کو ایم ایل ٹو، تھری، کوئٹہ، زاہدان اور تافتان ٹریک اپ گریڈنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترکی لوکو موٹو فیکٹری رسالپور میں شراکت داری کرے، تعاون کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر ترکی کے مشکور ہیں۔ملاقات کے دوران ترک سفیر احسان مصطفی کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سال میں محکمہ ریلوے سے 10 ارب روپے کا منافع کما کر دکھائیں گے، موجودہ دور حکومت میں ریلوے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ریلوے میں اب صرف کام ہوگا، ریلوے کے غیر ضروری اخراجات ختم کردیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے

مزید : پشاورصفحہ آخر