کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

؂پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات پرکینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ انفورسمنٹ سٹاف نے کینٹ میں واقع آر اے بازار،چھوٹی لعل کرتی اور بڑی لعل کرتی میں واقع قصائیوں،بیکریوں،ہوٹلوں،دودھ فروش، سبزی فروٹ فروش،جنرل سٹوروں اور نانبایؤں وغیرہ کے دوکانوں کا دورہ کرتے ہوئے آشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخنامے،صفائی صورتحال،زائد المیعاد اشیاء اور دوکانوں کے باہر قائم عارضی تجاوزات چیک کئے۔بازاروں میں واقع زیادہ تر دوکانوں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ناقص صفائی صورتحال،کم وزن روٹی فروخت کرنے اور خراب سبزی بیچنے پر 7 دوکانداروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے جس میں ہوٹل،بیکری،سبزی فروٹ فروش،اور نانبائی شامل ہیں جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزکورہ بازاروں میں دوکانوں کے باہر عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا اور دوکانوں کی اپنے حدود سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر ایک ٹرک سامان کو بھی ضبط کرلیا اور سختی سے ہدایات جاری کئے کہ دوکانوں کے باہر کسی قسم کی عارضی تجاوزات قائم نہ کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔کینٹ انتظامیہ کے مطابق عوام الناس کو صاف اور شفاف اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جایئگا مختلف اوقات میں بازاروں کا دورہ کیا جائیگا خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر