پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے ،سیف الملوک کھوکھر

پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے ،سیف الملوک کھوکھر

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سیف المکوک کھوکھر نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے جذبے کو داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فضائی فوج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر انہیں بھاگنے پر مجبور کرکے ثابت کردیا کہ پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھوکھر پیلس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر جنگ شروع کی تو ختم پاکستان کرے گا پاکستانی حدود سے دم دبا کر بھاگنے والے اپنی خیر منائیں بھارت کا پلوامہ حملے کا پاکستان پر الزام اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سازش کے تحت پاکستان کے خلاف جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے بھارت میں الیکشن سے قبل ہمیشہ پاکستان دشمنی کو ہوا دی جاتی ہے بھارت کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرے اور عالمی امن داؤ پر نہ لگائے۔ پاک فوج بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے دیا ہے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرکے بھارت نے اپنی موت کو دعوت دی ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی اور مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کروا رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے وہ خطے میں اپنی چودھراہٹ اور تھانیداری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا یہ اس کی بھول ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1