پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں، قائمہ کمیٹی کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں، قائمہ کمیٹی کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں انکشاف ہوا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی صلاح الدین ایوبی نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں قومی اسمبلی کے ممبران کے بچے نشہ کرتے ہیں، اسلام آباد کے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خاموش دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ڈی جی اے این ایف نے چیئرمین کمیٹی کو بتایا کہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے جو نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد بتائی، اس سے متفق نہیں، نشے کے عادی طلبا و طالبات کی تعداد 1.86 فیصد ہے تاہم منشیات کے عادی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں منشیات کے اڈے ختم کرنا ہوں گے اور جو منشیات فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

قائمہ کمیٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر