مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی بھارت کی ذہنی پسما ند گی کا ثبوت ، سراج الحق

مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی بھارت کی ذہنی پسما ند گی کا ثبوت ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پر پابندی بھارتی حکومت کی شکست خوردگی کی علامت ہے ۔ جمعہ کو انہوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالصتادعوتی تحریک پر پابندی بھارت کی ذہنی پسماندگی کا ثبوت ہے۔پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کا جواب بھارت نے جماعت اسلامی پر پابندی لگا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ جماعت اسلامی پر پابندی لگانے سے نہیں ،کشمیر یوں کو آزادی دینے سے حل ہوگا۔
سراج الحق