پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، اشرف بھٹی

پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز اور حکومت کی طرف سے عوام پر ایک ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر حکومت نے پٹرول بم گراکر کوئی اچھا کام نہیں کیا ضرورت تواس امر کی تھی کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جاتی لیکن الٹا حکومت نے اس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بہت بڑا ظلم کیا ہے حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔وہ اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر پٹڑول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے کم سے کم پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پچیس سے تیس روپے تک کی کمی کرے اسی میں حکومت کی نیک نامی ہے وگرنہ ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم حکومت کو عوام سے زیادتی بھی نہیں کرنے دیں گے حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لئے اقدامات کرے اور ناجائز منافع خوروں کو پکڑے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1