منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کی عدالت سے رحم کی اپیل

منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کی عدالت سے رحم کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی نے عدالت سے رحم کی اپیل کردی،سیشن عدالت نے میاں بیوی کو اصلاح کے لئے پروبیشن پر بجھوا نے کاحکم دے دیاہے ۔عدالتی حکم کے مطابق ایک سال کے اصلاحی پراگرام کے بعد ملزمان بری تصور ہوں گے ۔ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی نے میاں بیوی کو ایک سال کی پروبیشن پر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم ایمنیوئل اور اس کی بیوی سنیتا سے 60 گرام چرس برآمد ہوئی تھی اور کسٹم ہاؤس نے ان دونوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ،گزشتہ روز میاں بیوی نے عدالت میں اپنے جرم قبول کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ملزمان اپنے گھر سے ایک سال تک ہر ماہ پروبیشن افسر کے پاس پیش ہوں گے ۔

مزید :

علاقائی -