پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اوراوگرا کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت سابق حکومت کے نقش قدم پر چل کر عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے،حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ،پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکسوں سے متعلق سپریم کورٹ نے پہلے ہی از خود نوٹس لے رکھا ہے،عدالتی فیصلہ آنے تک قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے کیاجانے والے حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : علاقائی