توہین عدالت کیس ، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید لاہور ہائیکورٹ طلب

توہین عدالت کیس ، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید لاہور ہائیکورٹ طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد مبین نے توہین عدالت کیس میں دپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو طلب کرلیاہے۔عدالت نے سابق انسپکٹرپارکنگ کمپنی سجاد باکھری کی طرف سے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6مارچ کو عدالت میں پیش ہوں۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت نے ڈی سی لاہور کو اس کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت کے بار بار نوٹس کرنے پر بھی ڈی سی لاہور نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

،درخواست گزارکا موقف ہے کہ اسے محکمے میں کرپشن کی نشاندہی پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا ،کرپٹ آفیسر عثمان چوہان کی غلط بیانی پر ڈی سی کوئی فیصلہ نہیں کر رہی،عثمان چوہان کی خود کرپشن کے الزام میں 3 سال کے لئے تنزلی ہوئی تھی ۔

جبکہ ان کی ڈگری بھی جعلی ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عثمان چوہان کے اثرو رسوخ کی وجہ سے آڈٹ رپورٹ کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی،اس کا ایک بھائی عمر چوہان ڈی سی آفس میں افسر ہے۔

مزید : علاقائی