صارف عدالت کالائٹ خراب دینے پرگاہک کو4700روپے اداکرنے کاحکم

صارف عدالت کالائٹ خراب دینے پرگاہک کو4700روپے اداکرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے 57 فینسی لائٹ خراب دینے پرجے بی لائٹ گولڈ شاپ شاہ کے مالک کو 3700 روپے لائٹ کی قیمت اور ایک ہزارروپے ہرجانہ فوری درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔،واضح رہے کہ عدالت نے دعویٰ پر فریقین کو طلب کیا تھا تاہم مذکورہ دکاندار پیش نہیں ہوتھا جس پر عدالت نے یکطرفہ ڈگری جاری کردی ہے۔عدالت نے شہری عمر فاروق کی جانب سے دائر دعویٰ پر مذکورہ بالا حکم جاری کیاہے۔درخواست گزارنے موقف اختیار کررکھا تھا کہ استعمال کے لئے57 فینسی لائٹ 3700روپے سو روپے میں خریدی تھیں،جس کی باقاعدہ وارنٹی بھی دی گئی تھی، جب ان کو لیمپ میں لگایا گیا توانہوں نے کام نہیں،جس پر شکایت کی تو انہوں نے انہیں تبدیل کرنے سے انکارکردیاتھا،عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی