سول عدالت کااعظم کلاتھ مارکیٹ میں آج ہونیوالے الیکشن کوتاحکم ثانی روک دیا

سول عدالت کااعظم کلاتھ مارکیٹ میں آج ہونیوالے الیکشن کوتاحکم ثانی روک دیا

لاہور(نامہ نگار)سول جج عقیل احمد جنجوعہ نے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں آج 2مارچ کو ہونے والے الیکشن کوتاحکم ثانی روک دیاہے ۔عدالت نے الیکشن بورڈ کے صدر شیخ محمد حفیظ، شیخ محمد جاوید،شیخ محمد یعقوب اور لیاقت سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیاہے۔سول جج کی عدالت میں اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجر سیف الرحمان اور کاشف سمیت دیگرتاجروں نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ہونے والے الیکشن بورڈ نے اپنے طور پر شیخ محمد یعقوب کو کنویر مقرر کردیا ہے ،وہ ایسا نہیں کرسکتے تھے ،الیکشن بورڈ کے ممبران نے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے رولز کی خلاف ورزی کی ہے ،اس لئے الیکشن شفاف ہونا نا ممکن ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہاالیکشن روکنے کا حکم جاری کیا جائے ۔

جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آج 2مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی