ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن بہا راں فیسٹیول اختتام پذیر

ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن بہا راں فیسٹیول اختتام پذیر

لاہور(نیوزرپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہور میں ایک ہفتہ سے جاری سپرنگ فیسٹیول2019 کی گذشتہ شام کواختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی مشتر کہ صدارت صا بق چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خوا جہ اور وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعا می ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں سینئر ٹیو ٹر یواس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشر ف کے علاوہ طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سپرنگ فیسٹیول 2019 میں انسٹی ٹیو ٹ آف فارما سوٹیکل سائنسز نے مجموعی طور پر پہلی، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ہیومن نیوٹریشن نے دوسری اور شعبہ ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوا د ایس خوا جہ نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا حقیقی مستقبل ہیں۔اُنہو ں نے نصا بی سر گر میو ں کے ساتھ طلبا و طالبات کی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے غیر نصا بی سر گر میوں کو فرو غ دینے پر ویٹر نری یونیورسٹی کے کردار اور کا وشو ں کو سرا ہا۔

نیز اُردو

زبا ن کی اہمیت کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔ وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جشن بہاراں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر طلبہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت طلبہ کی کردار سازی اور سماجی تربیت کے لیئے ضروری ہے۔

قبل ازیں ہفت روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کے دوران مختلف مقابلو ں کا انعقاد ہوا جن میں نعت خوانی ، قرات، آذان، پوسٹر/ ما ڈل، پھولوں کی سجاوٹ، کوئز ، ڈرامہ، شار ٹ فلم ، میوزک، آئیڈیا،فو ٹو گرا فی ، کیلیگرا فی، خا کہ بنا نے، ٹک ٹوک، خزا نہ ڈھو نڈنے، پھو لو ں کی سجا وٹ، اردو اور انگریزی نظم،خا کہ بنانے، ما سٹر آرٹ، پینٹنگ،سٹینڈ اپ کامیڈی اور ڈیپا رٹمنٹس ڈیکو ریشن وغیرہ کے مقا بلے شا مل ہیں۔

مزید : کامرس