نواں کوٹ،شارٹ سرکٹ سے گھرمیں آتشزدگی،سامان جل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی جس سے فرنیچر سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ،اس واقع کی اطلاع پر ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ شیزان فیکٹری نزد فرنیچر مارکیٹ کے قریب واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے وہاں موجود فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیاتاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔