ایک رات میں 18لاکھ کے 9ڈاکے ، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری

ایک رات میں 18لاکھ کے 9ڈاکے ، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری

لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ریحان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 55ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر اللہ دتہ اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ غازی آبادکے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلم اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں حارث اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔شادباغ میں ڈاکوؤں نے شفاقت اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ساندہ.کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اویس.سے 60ہزار اور موبائل فون ۔ شالیمار سے ڈاکو رمضان سے50ہزار نقدی اور موبائل فون ۔ریس کورس میں کامران سے ڈاکو گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی اور موبائل فون ۔اسلام.پورہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر احمد سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گلشن راوی اور نشتر کالونی کے علاقے سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار،پرانی انارکلی اور گلبرگ سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی