پولیس نے ضمانت مستردہونے پرملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی

پولیس نے ضمانت مستردہونے پرملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پراقدام قتل کے ملزم کے فرار کی کوشش مدعیوں اور پولیس نے ناکام بنا دی۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم عبدالرزاق نے کبڈی کے میچ میں شکست کی رنجش میں مطلوب حسین کو گولیاں مارکر زخمی کیا،فیصل آباد کے تھانہ ترکھانی میں ملزم کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں درخواست ضمانت مسترد کی جائے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ تلخ کلامی کے بعد فائرنگ دفاع میں کی ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

،درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم پولیس کو چکمہ دے کرفرار ہونے کی کوشش کی ،جسے مدعی پارٹی اور پولیس نے ناکام بنا دیا۔

مزید :

علاقائی -