سیشن عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو بری کردیا

سیشن عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو بری کردیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا جبکہ مقدمہ میں شریک ساتھی کزن کوعمرقید اور10لاکھ جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیاہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایاہے ،دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے 2017ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق روبی بی بی پر اپنے شوہر شاہد کو اپنے ساتھی کزن خرم شہزاد کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا الزام تھا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ روبی بی بی نے اپنے کزن خرم شہزاد کے ساتھ مل کراپنے خاوند کو قتل کیاتھا،عدالت میں پیش ہونے والے گواہان نے بیانات قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے اپنے کزن خرم شہزاد سے مبینہ طور پرناجائز تعلقات تھے،عدالت نے وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاتھا۔

مزید : علاقائی