محمد اکبر کٹاریہ کرکٹ کلب سنت نگر کے تین سال کیلئے بلا مقابلہ صدر منتخب

محمد اکبر کٹاریہ کرکٹ کلب سنت نگر کے تین سال کیلئے بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور(پ ر)کٹاریہ کرکٹ کلب سنت نگر کا سالانہ اجلاس کلب کے سرپرست اعلیٰ کرکٹر ملک منظور مانی کے آفس واقع نہرو پارک سنت نگر میں ہوا ۔ جس میں کلب کی جنرل باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ تمام ممبران نے متفقہ طور پر محمد اکبر کو اگلے تین سال کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا ہے اور نائب صدر وراثت علی ۔ جنرل سیکرٹری ضعیم اکبر ، خزانچی زین محبوب علی منتخب ہوئے۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ میں سب کا اپنے اوپر اعتماد کرنے کیلئے شکرگزار ہوں۔اور میں سب کو اپنے ساتھ لے کر چلوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی