کامران اکمل ٹونٹی ٹونٹی میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونیوالے پہلے پاکستانی

کامران اکمل ٹونٹی ٹونٹی میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونیوالے پہلے پاکستانی
کامران اکمل ٹونٹی ٹونٹی میں زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونیوالے پہلے پاکستانی

  


دبئی (آن لائن)پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔ 37سالہ کامران اکمل گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد الیاس کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہوئے ،یہ کامرا ن اکمل کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں25واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ،کامران اکمل اب تک 235ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 27.09کی اوسط سے5391رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور37نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ، کامرا ن اکمل کے بعد پاکستان کے لیے یہ بدترین ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جو24مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ،شاہد آفریدی22مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر دوسر ے نمبر پرموجود ہیں ،سہیل تنویر21مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ بھی اب تک19مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوچکے ہیں،احمد شہزاد بھی16مرتبہ سکوررز کو کوئی زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور14مرتبہ بغیر کھاتہ کھولے پوویلین لوٹے ہیں،عمادو سیم اور یاسر عرفات13،13اور محمد سمیع ،وہاب ریاض اور عمر گل12،12مرتبہ جب کہ اظہر محمود11مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی