شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ’’پائلٹ پھڑے گئے ‘‘ کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ’’پائلٹ پھڑے گئے ‘‘ کا شاندار آغاز
 شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ’’پائلٹ پھڑے گئے ‘‘ کا شاندار آغاز

  


لاہور ( فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامے ’’پائلٹ پھڑے گئے ‘‘ کا شاندار آغاز ہوگیا ہے جس کی کاسٹ میں ماریہ مسکراہٹ ،شیلا چوہدری ،فرح خان،سلک ،آشا خان ،مختار چن ،شکیل چن ،شجر عباس ،اسد مکھڑا ،شاہد نوشاد اور لکی شاہ شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔ماریہ مسکراہٹ اور سلک ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ساتھ پہلی بار اکٹھی کسی ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ میرا نیا ڈرامہ منفرد اور موجودہ ملکی حالات کی بہترین عکاسی کرے گا ۔’’پائلٹ پھڑے گئے ‘‘ کے لئے نئے سیٹ لگائے گئے ہیں ۔اس ڈرامے میں عوام کو بہترین جگت بازی دیکھنے کو ملے گی۔ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ میرے ڈراموں کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہوتا ہے۔اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔

2

مزید : کلچر