کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹس کھول دئیے گئے

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹس کھول دئیے گئے

اسلا م آ با د (آ ئی این پی)کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول د ئیے گئے، جمعہ کوترجمان سی اے اے کے مطابق کمرشل پروازوں کے لیے کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس کو فعال کر دیا گیا ہے، لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد اورملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا،پاکستان کی فضائی حدود مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں صرف کراچی سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی۔فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد ہزاروں پاکستانی دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

ایئرپورٹس

مزید : صفحہ اول