بھارتی جیل میں جاں بحق شاکر اللہ کے لواحقین کا واہگہ بارڈر پر احتجاج

بھارتی جیل میں جاں بحق شاکر اللہ کے لواحقین کا واہگہ بارڈر پر احتجاج

لاہور(آن لائن) بھارتی جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے قیدی شاکر اللہ کے لواحقین نے واہگہ بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو زندہ حوالے کر دیا ہمارے جوان کی لاش بھی حوالے کی جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب سے قبل جب بھارتی جنگی قیدی پائلٹ ابھی نندی کو پہنچایا گیا تو وہاں پر موجود بھارتی جیل میں قید کے دوران جاں بحق ہونے والے شاکر اللہ کے لواحقین بھی پہنچ گئے جنہوں نے بارڈر پر احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی لواحقین کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو پائلٹ زندہ واپس کر رہے ہیں بھارت ہمارے جوان کی لاش بھی ہمارے حوالے کرے واضح رہے کہ شاکر اللہ بھارتی جیل جے پور میں قیدیوں کے تشدد سے چند دن پہلے جاں بحق ہوا تھا جس کی لاش ابھی تک حوالے نہیں کی گئی۔

مزید : صفحہ اول