دوستی بس16مسافر لیکر بھارت روانہ سمجھوتہ ایکسپریس پیر کو روانہ ہو گی ‘ ذرائع

دوستی بس16مسافر لیکر بھارت روانہ سمجھوتہ ایکسپریس پیر کو روانہ ہو گی ‘ ذرائع

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی دوستی بس 16مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہو گئی ،منسوخ ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس پیر کے روز روانہ ہو گی ۔دونوں ممالک کے درمیان دوستی بس ہفتے میں تین روز چلتی ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان سے دوستی بس 16مسافروں کو لے کر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئی ۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ سمجھوتہ ایکسپریس نے جمعرات کے روز لاہور سے بھارت روانہ ہونا تھا تاہم اسے اچانک منسوخ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اب سمجھوتہ ایکسپریس پیر کے روز روانہ ہو گی ۔

دوستی بس

مزید : صفحہ اول