صوبہ بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں ، پاک فوج زندہ باد انڈیا کیخلاف نعرے

صوبہ بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں ، پاک ...

پشاور ،اضلاع ( سٹی رپورٹر ،نمائندگان پاکستان) انڈیا ہوش کی ناخن لیں ورنہ دہلی پر پاکستانی پرچم لہرا کر انڈیا کی نام ونشان دنیا کی نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے پاکستانی شاہینوں کی ایک جھلک کاروائی سے اس وقت پوری ہندوستان میں ماتم کی سماں ہے پاکستانی عوام کو اپنے افواج پر فخر ہے اور تمام پاکستانی عوام اپنے فوج کی شانہ بشانہ ہیں اگر انڈیا نے ائندہ کیلئے کوئی بزدلانہ حرکت کی تو پاک افواج سے پہلے پاکستانی عوام ہندوستان میں داخل ہوکر نندر مودی کو شمشان گھاٹ تک پہنچادینگے مٹہ چوک میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی زیر اہتمام ریلی سے قائدین کا خطاب ہندوستان کی خلاف اور پاکستان اورپاک فوج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائیں شرکاء نے مٹہ چوک سے مٹہ پریس کلب تک پاک فوج کی حق اور انڈیا کی خلاف مارچ بھی کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی زیر اہتمام انڈیا کی بزدلانہ اقدام کی خلاف اور پاک افواج کے حمایت میں ایک ریلی منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی سے مٹہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے صدر اعجاز پشتون پاکستان زندہ باد موومنٹ کے سینئر رہنما ء اور ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان سید احمد خان شہزادہ برہان الدین حسرت محمد طفیل اور دیگر نے کہا کہ انڈیا کی بزدل حکومت سن لیں کہ وہ ہوش میں رہے ورنہ پاکستانی عوام اپنے پاک فوج کی شانہ بہ شانہ ہوکر انشاء اللہ انڈین حکومت کی سوچنے سے پہلے دہلی پر پاکستانی پرچم لہرا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کیلئے جام شہادت نوش کرنے اور اپنی دھرتی پر قربانی دینے کی علاوہ سب سے بڑی کامیابی اور کیا ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کو شاہینوں کی طاقت کی ایک جھلک دیکھا کر شاید اب ہندوستان کو اندازہ ہوا ہوگا کہ پاکستانی قوم اور پاکستانی افواج کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ملک کی حفاظت کیلئے اپنے پاک فوج کی شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کاجواب دینے کی پاک فوج بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور انشاء اللہ دشمن کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈیا کی خلاف پاک فوج کیساتھ پاکستانی عوام کی 22کروڑ فوج بھی تیار کھڑی ہیں اور حکومت اور پاک فوج کی اعلان کی انتظار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک ایک ذرے زمین کیلئے پوری پاکستانی قوم کی مال وجان اور بچے قربانی کیلئے تیار موجود ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے دریں اثناء ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور انڈیا اور نندر مودی کی خلاف ملک شگاف نعر ے بھی لگائے ریلی شرکاء نے مٹہ چوک میں انڈین وزیراعظم نندر مودی کی پتلہ اور انڈین جھنڈے کو بھی جلادی بعد میں شرکاء نے مٹہ پریس کلب تک مارچ بھی کی اور مٹہ پریس کلب کی سامنے پاکستان پاک فوج ملکی بقاء سلامتی استحکام اور امت مسلمہ کی کامیابی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی گئی مظاہرے میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے سینئر رہنماء بہادر خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ خون جمع کرنے کیلئے عوام کی ایک رجسٹریشن مہم بھی شروع کی جایئگی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو رجسٹرڈ کرکے کسی بھی وقت خون کی بڑی تعداد کو جمع کرنے کیلئے رجسٹرڈ افراد تیار رہینگے جس کیلئے باقاعدہ اغاز بروز منگل بہادر خان سٹی بروز بدھ راحت کوٹ جبکہ بروز جمعہ گوالیرئی میں بلڈ کیمپ کی انعقاد ہوگی جس میں خون کی گروپ کی ٹسٹ کرنے سے شروع کی جایئگی اور یہ سلسلہ ائندہ بھی دیگر مقامات میں جاری رہیگی بھارت کی جارحیت کی خلاف اور پاکستان اور پاک فوج کی حق میں جمعیت علماء اسلام مٹہ کی زیر اہتمام مٹہ کالج چوک میں ریلی شرکاء نے بھارت کی خلاف فلک شگاف نعرے لگائے انڈیا سن لیں پاکستان پر جام شہادت نوش کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں اگر جنگ ہوا تو ہندوستان کا نام ونشان نہیں رہینگے مسلمان کیلئے جہاد اور شہادت سب بڑی کامیابی ہے ریلی کی شرکاء سے قائدین کا خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام مٹہ کی زیر اہتمام کالج چوک مٹہ میں بھی بھارت کی جارحیت کی خلاف اور پاکستان اور پاک فوج کی حق میں ایک ریلی ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حجت اللہ قاری رحیم اللہ مفتی نصراللہ خان بابر مولانا سمیع اللہ عزیزی مولانا سمیع اللہ سمبٹ مولانا عمران نعمانی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان اس وقت پوری امت مسلمہ کیلئے ایک فولادی دیوار بن چکا ہے اور انشاء اللہ تاقیامت برقرار رہیگا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی حکمران دیوانے ہوچکی ہیں اسلئے وہ پاکستان کو اور پاکستانی قوم کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ہندوستان نے پاکستان کی خلاف کوئی بھی قدم اٹھایا ہیں بہت بڑی نقصان اور تاریخی شرمندگی کیساتھ ہندوستان کو نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پرجان قربان کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں اور اگر ہندوستان اپنے بچگانہ کاموں اور حرکتوں سے باز نہیں ایا تو پھر وہ دن دور نہیں کہ نندر مودی الیکشن میں کامیابی کی بجائے ہندوستان کھو بیھٹے اور انڈیا کا نقشہ ہمیشہ کیلئے دنیا کی نقشے سے ختم ہوجائے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعہ کی حفاظت علماء کرام اور مدارس کے طلباء اپنی لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے جب بھی حکم دیا تو جمعیت کی ہزاروں کارکنان اور قائدین سروں پر کفن باندھ کر ملک کی حفاظت کیلئے باڈروں پر جایئنگے دریں اثناء شرکاء نے کالج چوک مٹہ سے مٹہ چوک تک ایک ریلی بھی نکالی اور ہندوستان کی خلاف اور پاکستان کی حق میں فلک شگاف نعرے لگائے *شا نگلہ ضلع بھر الپوری،چوگاہ،بیلے بابا،الوچ،میرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور نماز جمعہ کے خطبات میں وطن عزیز کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ شانگلہ کا فضاء اللہ اکبر۔الجہاد الجہاد کے نعروں سے گونج اٹھا۔مظاہروں اور ریلیوں میں عوام کا سمندر امڈ ایا۔ہر طرف پاکستان زندہ باد اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔مرکزی مظاہرہ شانگلہ کے ہیڈ کوارٹرالپوری میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر میاں طفیل محمد کررہے تھے ،مظاہرہ میں جماعت اسلامی شانگلہ کے زونل امیر فدامحمد ایڈوکیٹ ،حاجی بخت افسر نے بھی خطاب کیا* جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام تحفظ پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام الوچ بازار میں تحفظ پاکستان ریلی اور افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کے دوران مظاہرین نے پاکستان جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پرپاکستان کے حق نعرے درج تھے مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلعی امیر سید غفار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواج پاکستان کیساتھ ہے اور ہم اپنی ریاستی تمام اداروں کو باؤر کراتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ملکی استحکام کیلئے اپنی تمام ملکی اداروں کیساتھ کھڑے رہینگے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے *جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی. جس میں جے یو آئی کے راہنماؤں مولانا پیر محمد عمر بنوری.شیخ الحدیث مولانا تحسین اللہ. قاری جہاد شاہ آفریدی.مولانا غفران اللہ خیبری. مولانا رحمت اللہ ناصح. حاجی بنارس.شاکر آفریدی. طیب خلیل ودیگر موجود ہیں. اس موقع پر مظاہرین نے پاک آرمی زندہ باد.انڈیا مردہ باد. انڈیا کے ایوانوں میں آگ لگا دو کے نعرے لگائے. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری. مولانا تحسین اللہ اور پیر محمد عمر بنوری ودیگر نیکہا کہ ہمارے اکابرین نے پاکستان کے لئے قربانی دی ہے اسطرح ہم پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئیے ہر قسم کی قربانی دینگے.انہوں نیکہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک پیچ پر کھڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہم زم زم کی پانی پیتے ہیں وہ گائے کے پیشاب پیتے ہیں ہندووں کبھی مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے. آخر میں ریلی باچاخان چوک سے لنڈی کوتل پریس کلب پر اختتام پذیر ہو ئی*کاٹلنگ کے غیور عوام بھارت کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ کاٹلنگ میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں احتجاجی جلوس و ریلی نکالی گئی۔ جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اُٹھائے رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ جس پر انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے تحصیل کاٹلنگ کے خطیب مفتی فضل اللہ ، سابق وزیر آبپاشی حافظ اختر علی ، الحاج فضل الرحمن ، ڈاکٹر سید غلام ، حاجی خان فراز، حاجی فضل حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے انڈیا کو جو سبق سکھایا ہے وہ تاریخ کا حصہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیاتو کاٹلنگ کے غیور عوام جہاد کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے*دین اسلام اور پاکستان کی حفاطت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ،بھارت نے بزدلانہ کاروائی کی ، جنگ ہوئی تو علمائے کرام اپنے لاکھوں طلباء کیساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے ،بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہیں،بھارت امن کا دشمن ہیں بھارتی سیاست دان اپنی سیاست بچانے کے لیے خطے کاامن داؤ پر لگا رہے ہیں ،دشمن کے مقابلے میں ہم ثابت قدم ہیں پاک فوج زندہ باد انڈیا مردہ باد کے شدید نعرہ بازی پاک فوج کیساتھ اور بھارتی دراندازی کیخلاف جمعیت علمائے اسلام ،پاسبان تنظیم تاجر برادری مذہبی جماعتوں اور اخلاص ویلفیئر آرگنائزیشن بحالی معذوران نے ریلیاں نکالی اور شبقدر بازار کے مین چوک میں اختجاجی مظاہرے کیے*ٹی ایم اے ڈگر کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے گور نمنٹ سینٹنئل ماڈل ہائی سکول سے ڈگر پل تک واک کا انعقاد کیا ۔واک میں سکول کے بچوں نے شرکت کی ۔واک کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد ۔کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ڈگر پل میں واک کے شرکاء سے خظاب کرتے ہوئے ٹی ایم او ڈگر امین خان ۔اقلتی کونسلر گوردیپ کمار ۔شیرین خان ۔ڈی ای او محکمہ تعلیم بخت ذادہ ،تحصیل ناظم ڈگر سعید الرحمان مفکر اور اے اے سی گاگرہ لطیف الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو پورے دنیاں کے سامنے بے نقاب کردیاہے۔پاکستان کے 22 کروڑ عوام پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وقت اگیاہے کہ کشمیریوں مسلمانوں کو اپنے رائے دہی کی آزادی دی جائے ۔مقررین نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ معاملات میں پورے پاکستانی قوم ایک آواز ہے ۔ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے ۔واک کے اخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعاء مانگی گئی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے نعرے لگائے گئے*ضلع مہمند بائیزئی سب ڈویژن پاک افغان سرحدی دیہات کے مختلف علاقوں میں انڈین جارحیت کے خلاف مظاہرے و ریلیاں۔ منذری چینہ سے بھائی ڈاگ تک ریلی جبکہ سوران درہ اور میاں منڈی بازار میں احتجاجی مظاہرے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی دیہات منذری چینہ سے بھائی ڈاگ چوک تک مقامی لوگوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی۔ ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے ملک زیارت گل، سید قہار، نور اللہ، مولانا ابراہیم نے خطاب کیا* جمعیت علماء اسلام اور عالمی تخفظ ختم نبوت کا پاک فوج کے حق میں فاروق �آ عظم چوک میں مظاہر ہ۔ پاک فوج ہماری آن جا ن اورشان ہے۔ فوج کے شانہ بشانہ دشمن ملک کو شکست فاش دینے کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور عالمی تخفظ ختم نبوت کا پاک فوج کے حق میں فاروق �آ عظم چوک میں زبردست مظاہر ہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم این اے سید مولانا گوہر شا ہ ، ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، تحصیل نائب امیر پیر مدثر نظر ،عالمی تخفظ ختم نبوت کے ضلعی ناظم مولانا نجب الاسلام ، تحصیل امیر مولانا عبدالوہاب اور دیگر نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے شیر دل جوانوں نے بھارت کو سبق سکھایا ہے اور انشااللہ آئندہ بھارت پاکستان کو میلی نظر سے نہیں دیکھے گا۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نند ن کی واپسی مایوس کن ہے حکومت اس حوالے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ اس مو قع پر جمعیت اور عالمی تخفظ ختم نبوت کے کارکنان نے پاک فوج اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھارت اور امریکہ مردہ آباد کے نعرے لگائے۔

مزید : صفحہ اول