سی پی ایل سی اور سندھ پولیس کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد

سی پی ایل سی اور سندھ پولیس کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد

کراچی (کرائم رپورٹر) سی پی ایل سی اور سندھ پولیس کے اشتراک سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ساؤتھ زون میں تعینات پولیس اہلکار اور افسران کو ایڈشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی ، سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق کلفٹن لائسنس برانچ میں سی پی ایل سی اور سندھ پولیس کے اشتراق سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کے سی پی ایل سی کا کام بہت بہتر ہے ، پولیس مزید کام کو ساتھ لے کر چلے گی ، سی پی ایل سی چیف ساؤتھ اختر یونس کا کہنا ہے کے پروگرام کا مقصد پولیس افسران کی حوصلہ افضائی کرنا ہے ، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کے سی پی ایل سی اور پولیس دونوں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں ، اغوا برائے تاوان کے کیسز پر دونوں محکمے مل کر کام کرتے ہیں ، پر وقار تقریب میں ساؤتھ زون میں تعینات پولیس اہلکار اور افسران میں کراچی پولیس چیف کی جانب سے اچھی کارکردگی پر شیلڈز تقسیم کی گئیں ، پروگرام میں ایس ایس پی ساؤتھ آپریشنز ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ ، ایس ایس پی سٹی ، اور ایس پی کلفٹن کو بھی شیلڈز دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر