کراچی ،پی ایس ایل4 شارع فیصل پر رنگارنگ سجاوٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کے میچوں کی تیاری کے سلسلے میں شارع فیصل پر ایف ٹی سی گورا قبرستان کے مقام کو خوبصورت منی اسٹیڈیم ڈیزائن اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں اور ملی نغموں کی دھن بجائی جارہی ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا اور سراہا۔