بھارتی میڈیا جھوٹاپروپیگنڈا پھیلا رہاہے ،فیصل جاوید

بھارتی میڈیا جھوٹاپروپیگنڈا پھیلا رہاہے ،فیصل جاوید

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا سچ پر مبنی رپورٹنگ کر رہا ہے پاکستانی میڈیا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،ہمیں اپنے میڈیا پر فخر ہے جبکہ بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہاہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ،وزیر خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحفظات دور نہیں کیئے جاتے وہ اجلاس میں نہیں جائیں گے ،فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے امن کے لیئے بڑی کوششیں کی ہیں ،بھارت پر نفسیاتی پریشر بڑھ گیا ہے پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ مذکرات ہی حل ہے ،بھارت کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں ،مودی الیکشن مہم کے لیئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں ۔

فیصل جاوید

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر